مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے ڈرون طیارے کے ذریعہ ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے حملے کی تصدیق کردی ہے۔
یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو تباہ کردیا ہے۔یحیی سریع نے کہا کہ اس حملے میں یمنی فورس کے ڈرون صماد 3 نے حصہ لیا اور اپنے ہدف کو بالکل دقیق طور پر نشانہ بنایا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اور یمنی قوم اور ملک کا دفاع ہمارا بنیادی حق ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی طرف سےم سلط کردہ جنگ کو 5 سال ہوگئے ہیں سعودی عرب نے اس ظالمانہ جنگ میں 40 ہزار سے زائد یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے شہداء میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ